وادی میں بیساکھی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

چھٹی پادشاہی رعناواری اور دیگر مقامات پر گرودواروں میں تقاریب

15 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 سرینگر//بیساکھی کا تہوار جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔گردواروںمیں سکھ برادری نے پوجا پاٹ کی ۔ بیساکھی پر مغل باغات کو بھی لوگوں کی سیر وتفریح کیلئے کھول دیا گیا اور بڑی تعداد میں سکھ برادری سے وابستہ نوجوانوں نے بانگڑا کیا ۔شاہراہ پر بندش کے باعث امسال سکھوں کی زیادہ تعداد سرینگر وارد نہیں ہو سکی ۔بیساکھی پر گردواروں کو سجایا گیاتھا اور بڑی تعداد میں سکھوںنے گردواروںمیں پوجا پاٹ کی اور خصوصی دعائیں مانگیں ۔ چھٹی پادشاہی رعناواری ،کورڈ روڑ لالچوک، برزلہ باغات ، چھٹی پادشاہی بارہمولہ ، مٹن، بجبہاڑہ ، اور وادی کے اطراف واکناف میں موجود گردواروںمیں سکھوں نے پوجا پاٹ کی ۔ بیساکھی کے موقعے پر سکھ برادری سے وابستہ لوگوں نے جہاں گردواروںمیں بجھن کریتھن کا پاٹ کیا وہی ریاست کی خوشحالی ، امن اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔پوری وادی میں سکھوں نے بیساکھی کے موقعے پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ اکثریتی طبقہ سے وابستہ لوگوں نے سکھوں کو بیساکھی کی مبارکباد دی ۔بیساکھی کے تہوار کے موقعے پر مغل باغات کو لوگوں کی سیر وتفریح کیلئے کھول دیا گیا وادی کے اطراف واکناف اور بیرون ریاستوں سے آئے ہوئے سکھوں نے مختلف تفریحی جگہوں پر بانگڑا کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیساکھی کے تہوار کو اکثریتی طبقے کے لوگوں کے ساتھ منانے کی بھر پور کوشش کی ۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ بندش شاہراہ کے باعث سکھوں کی زیادہ سرینگر وارد نہ ہو سکی ۔
 

تازہ ترین