کشتوار میں انٹرنیٹ سروس بحال، کرفیو میں تین گھنٹوں کی نرمی

15 اپریل 2019 (47 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/کم و بیش ایک ہفتے تک معطل رہنے کے بعد کرفیو زدہ کشتوار قصبہ میں سوموار کو انٹر نیٹ سروس بحال کی گئی۔

حکام نے کہا کہ قصبے میں صورتحال کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے آج کرفیو کے اندر تین گھنٹوں کی نرمی کی گئی ۔

واضح رہے کہ قصبہ میں گذشتہ منگل کو آر ایس ایس لیڈر چندر کانت شرما اور اس کے محافظ پر حملے اور دوونوں کی ہلاکت کے بعد قصبے میں حالات کشیدہ ہوئے تھے جس کے بعد وہاں کرفیو نافذ کرنا پڑ اتھا۔

حکام نے کہا کہ آج دن میں بارہ بجے سے تین بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی جس کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ضلع کمشنر کشتوار اے ایس رانا کے مطابق کرفیو میں نرمی کا وقت پرامن طور گذر گیا جس کے دوران بازاروں میں رش دیکھنے کو ملا اور لوگ ضروری چیزیںخریدنے میں مشغول رہے۔

 قابل ذکر ہے کہ پولیس نے متعدد افراد کو چندرکانت کی ہلاکت کے کیس کے سلسلے میں حراست میں لے لیا ہے۔

 

تازہ ترین