تازہ ترین

مینڈھر میں دو افراد بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

23 اپریل 2019 (46 : 09 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/پیر پنچال کے مینڈھر علاقے میں منگل کو دو افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئے۔

یہ واقعہ ضلع کے چنگا چارن نامی گائوں میں پیش آیا۔

مرنے والوں کی شناخت چالیس سالہ فیض احمد ولد محمد شریف اور اڑتیس سالہ محمدشبیر ولد عبد الرحیم کے طور ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں کی موت بجلی کی ترسیلی لائن کے ساتھ رابطہ ہونے سے ہوئی۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ رات کے تین بجے پیش آیا جب گائوں کے ٹرانسفارمر میں کوئی خرابی پیش آگئی۔