تازہ ترین

لوک سبھا پولنگ: اننت ناگ ضلع میں نوبجے تک محض1.55 فیصد ووٹنگ درج

23 اپریل 2019 (52 : 10 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ، جہاں منگل کو لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہیں، میں پہلے دو گھنٹوں کی پولنگ کے دوران 1.55فیصد پولنگ درج کی گئی۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کی لوک سبھا نشست پر تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں اور آج پہلے مرحلے میں اننت ضلع کے اندر پولنگ ہورہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صبح سات بجے شروع ہونے والی ووٹنگ میں پہلے دو گھنٹوں کے دوران ر ائے دہندگان کی انتہائی کم تعداد نے پولنگ مراکز پر آکر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔