تازہ ترین

لوک سبھا پولنگ: اننت ناگ ضلع میں11بجے تک4.79 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

23 اپریل 2019 (54 : 11 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ، جہاں منگل کو لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہیں، میں صبح گیارہ بجے تک کی پولنگ کے دوران 4.79فیصد پولنگ درج کی گئی۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کی لوک سبھا نشست پر تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں اور آج پہلے مرحلے میں اننت ضلع کے اندر پولنگ ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق صبح سات بجے شروع ہونے والی ووٹنگ میں پہلے دوگھنٹوں کے دوران ر ائے دہندگان کی انتہائی کم تعداد نے پولنگ مراکز پر آکر اپنے ووٹ کا استعمال کیا تاہم بعد میں کئی پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی اچھی تعداد کو  دیکھا  گیا۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق ابھی تک پہلگام حلقے میں سب سے زیادہ ووٹنگ شرح ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد ڈورو حلقے کا نمبر تھا۔