تازہ ترین

وادی میں علیحدگی پسندوں کی اپیل پر ہڑتال سے معمولات متاثر

23 اپریل 2019 (06 : 12 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/منگل کو وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی احتجاجی ہڑتال کی وجہ سے روز مرہ کے معمولات متاثر ہوئے۔

یہ ہڑتال لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک کے ساتھ دورانِ حراست مبینہ طور ناروا سلوک کیخلاف احتجاج کے طور کی جارہی ہے۔

سرینگر کے لالچوک اور دیگر ضلع صدر مقامات پر دکان بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی کسی حد تک متاثر ہے تاہم پرائیویٹ گاڑیاں کافی تعداد میں چل رہی ہیں۔

ہڑتال کی اپیل علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی تھی۔