لوک سبھا پولنگ: ضلع اننت ناگ میں1بجے تک9.7 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

23 اپریل 2019 (35 : 01 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ، جہاں منگل کو لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں، میں دن کے ایک بجے تک  9.7فیصد پولنگ درج کی گئی۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کی لوک سبھا نشست پر تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں اور آج پہلے مرحلے میں اننت  ناگ ضلع کے اندر پولنگ ہورہی ہے۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ ضلع میں دن کے ایک بجے تک مجموعی طور پر9.7فیصد رائے دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق ضلع کے پہلگام ،ککرناگ اور شانگس حلقوں میں سب سے زیادہ ووٹنگ ہورہی تھی۔

 

تازہ ترین