ہرنی۔بی جی سڑک کی حالت دیگر گوں

28 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر//ہرنی ۔بی جی سڑک کاکام کئی برسوں سے چل رہاہے لیکن اسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایاجاسکا۔مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کئی جگہوں پر پلیاں مکمل نہیں کی گئیں اور کئی جگہوں پردیگر کام چھوڑ دیاگیاہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کانگڑا گلہوتہ پنچایت جو بڑی آبادی پر مشتمل ہے ،کے بیچوں بیچ سے ایک نالہ گزرتا ہے جس پر متعلقہ محکمہ نے کئی سال قبل ایک پلی بنائی جس کو اطراف سے کھلا چھوڑ دیا گیا جہاں پر لوگ دریا سے پانی نکال کر اپنی گاڑیوں کو بھی دھوتے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ  سکتا ہے جس کی ذمہ واری متعلقہ محکمہ کے آفیسران پر عائد ہو گی ۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے کیونکہ سرکار کے لاکھوں روپے سڑک پر خرچ ہونے کے باوجو د ان کیلئے یہ روڈدرد سر بنی ہوئی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ پیسوں کا استعمال درست ڈھنگ سے نہیں کیاگیا ۔انہوںنے کہاکہ اس سڑک کی تعمیر پر خرچ آنے والی رقم پر تحقیقات کی جائے اور ملوث افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
 

تازہ ترین