ہندوارہ میں قبرکشائی

۔2ماہ قبل جاں بحق جنگجو کی لاش لواحقین کے حوالے

28 اپریل 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

غلام محمد
 سوپور / / وارہ پورہ سوپور میں جاں بحق جنگجو کی شناخت 2ماہ بعد ہوگئی ہے اور قبرکشائی کر کے اسکی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔معلوم رہے کہ وارہ پورہ سوپور میں 22فروری کو جھڑپ ہوئی تھی، جس کے دوران دو عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوئے تھے، جنہیں بعد میںوڈر پائین ہندوارہ میں غیر ملکی جنگجوئوں کے لئے مخصوص قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔اب 2ماہ سے زائد عرصے کے بعد ان میں سے ایک کی شناخت مقامی جنگجو کے طور پر کی گئی ہے۔ جس کی قبر کشائی کر کے لاش اسکے لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔ حکام نے دونوں جنگجوئوں کو دفن کرنے سے قبل انکا ڈی این اے کیا تھا۔ چند روز قبل قاضی پورہ بانڈی پورہ کے غلام رسول میر نے ضلع حکام بارہمولہ کو ایک درخواست دی تھی جس میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا کہ جھڑپ میں اسکا بیٹا رمیض احمد میر جاں بحق ہوا ہے ، لہٰذا اسکی لاش اسے سونپ دی جائے۔اسکے بعد سنیچر کو قبر کشائی کی گئی اور ڈی این اے کے نمونے ملنے کے بعد ایک جنگجو کی لاش اسکے حوالے کی گئی۔ اس موقعہ پر ایس ایچ او سوپور اعظم اقبال خان،تحصیلدار زچلڈارہ ہندوارہ محمد الطاف،ڈی ایس پی ہندوارہ، چیف میڈیکل آفیسرہندوارہ ، کئی ڈاکٹر ،دیگر افسران اور رمیض کے لواحقین موجود تھے۔
 
 

تازہ ترین