مانو میں انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کی آج آخری تاریخ

1 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال  2019-20  کے لئے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپس اور کالجس میں ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔ڈاکٹر ایم وناجا، ڈائرکٹر نظامت کے مطابق انٹرنس کے ذریعہ داخلے کے کورسز میں آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ آج یعنی یکم؍ مئی ہے۔ ان کورسز میںپی ایچ ڈی اردو، انگریزی، ہندی، عربی ،فارسی، مطالعات ترجمہ ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات،سماجیات؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات؛ کمپیوٹر سائنس، ایس ای آئی پی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں ایم بی اے؛  ایم سی اے ، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس ( بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) )اور پیشہ ورانہ ڈپلوما (ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)) و نیز پالی ٹیکنک کورسس سیول انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ، اپیرل و آٹوموبائیل انجینئرنگ شامل ہیں۔ہیڈکوارٹر حیدرآباد کے علاوہ لکھنؤ کیمپس، سرینگر کیمپس کے علاوہ کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن بھوپال(مدھیہ پردیش)، سرینگر(جموں و کشمیر) ، دربھنگہ(بہار) ، آسنسول(مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، سنبھل (اترپردیش)، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک) ؛ پالی ٹیکنیک کالجس دربھنگہ (بہار)، بنگلورو،کڑپہ (آندھراپردیش) اور کٹک (اڈیشہ)میں بھی داخلے جاری ہیں۔ مانو میں مختلف یوجی‘ پی جی‘ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورس میں میرٹ کی بنیاد پر بھی داخلے جاری ہیں۔ دینی مدارس کے فارغین کے لیے بی اے‘ بی کام ‘ بی ایس سی اور پالی ٹیکنک میں داخلے کے لیے برج کورس بھی دستیاب ہیں۔ میرٹ کی اساس پر داخلوں کا سلسلہ 30؍ جون تک جاری رہے گا۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ  www.manuu.ac.in  پر دستیاب ہے اور صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو  admissionsregular@manuu.edu.in  پر ای میل کریں۔یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔
 

تازہ ترین