ویشنو دیوی یونیورسٹی طالب علم کی ورکشاپ میں شرکت

2 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹرہ، کے میکنکل انجینئرنگ سکول کے طالب علم نے ترن مہاجن نے  TEDx Indiaورکشاپ 2019 میں شرکت کی۔ایک بیان کے مطابق 2روزہ ورکشاپ کا اہتمام TEDx India کے ایمبیسڈرجت شرما نے جے پور ،راجستھان میں کیا ہے ۔ورکشاپ کا مقصد خصوصی طور سے انڈین لائسئنس یافتہ اور آرگنائزرس کیلئے تمام سرگرم TEDx India  طبقہ کے لئے بہترین عمل اور خیال ترتیب دینے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔مہاجن بطور TEDx SMVDU-2018 کا آرگنائزر ہونے کی حثیت سے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کی جانب سے نمائندگی کی۔ورکشاپ میں پُرانے اور نئے TEDx انڈیا کے آرگنائزروں نے شرکت کی، جس میں ملک کے 22شہروں سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ترن نے کہا کہ انکے لئے یہ پروگرام ایک کافی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ ورکشاپ میں 22 شہروں سے زائد سکولی طلاب ، اساتذہ، اور پرنسپلوں ، کالج طلاب ، کالج پروفیسروں اور اینٹر پرائزز نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں اکٹھا بیٹھنے اور لیکچر میں شرکت کرنے کے علاوہ تبادلہ خیال اک بھی موقعہ فراہم کیا گیا، جس سے طلاب نے اپنے تجربے بانٹے۔ترن مہاجن نے مینٹرس کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اسے ایسا ایک موقعہ فراہم کیا۔

تازہ ترین