تازہ ترین

سنیل ڈمپل کا اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ

2 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں / جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صد رسنیل ڈمپل نے 30۔اپریل کو ریاست میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے میں ناکام رہنے پر سرکار کی نکتہ چینی کی ہے اوراسے بی جے پی کی ہار سے تعبیر کیا ہے۔ یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  گورنر انتظامیہ کی جانب سے جموں خطہ میں سرکاری دفاتر میں کام کاج کے اوقات 10 بجے سے 4.30 بجے تک برقرار رکھنے پر نکتی چینی کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح سے گورنر انتظامیہ نے جموں خطہ کے لاکھوں سرکاری ملازموں کو مشکلات میں مبتلا کیا ہے۔انہوں نے مرکزی سرکار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار ریاستی اسمبلی کے انتخابات منعقد نہ کر نے کے لئے ایک غلط پالیسی چلا رہی ہے۔انہوں نے  الزام لگایا کہ گورنر ستیہ پال ملک مرکزی سرکار کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو کشمیر کی کوئی فکر نہیں ہے بلکہ انہوں نے اسے ایک انتخابی مدعا بنایا ہے۔انہوں نے پوچھا کہا گر ریاست میں بلدیاتی اور پارلیمانی انتخابات پر امن طور سے منعقد ہوئے ہیں تو اسمبلی انتخابات کرنے میں کونسی پریشانی ہے۔انہوں نے ریاست کی تمام سیاسی پارٹیوں سے ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی اپیل کی ،تاکہ ریاست کو موجودہ پریشانی سے باہر نکالا جا سکے۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ریاستی اسمبلی کیلئے انتخابات منعقد کرنے کے لئے فوری طور سے اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ،تاکہ ریاست میں عوامی حکومت قائم کی جا سکے۔