چیئر مین جے کے بنک سمیت کئی وفود شرما سے ملاقی

11 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
   سری نگر//جموں کشمیر بنک کے چئیر مین پرویز احمد نے گورنر کے صلاحکار کے کے شرما کے ساتھ ملاقات کر کے ریاست کے فائنانشل منظر نامے سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ صلاحکار نے کہا کہ بنک نے ریاست کی اقتصادی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے اور بنک نے بے روز گاری کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بھی اہم کام کرتے ہوئے ریاست کے ہزاروں نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا ہے ۔ میٹنگ کے دوران چئیر مین موصوف نے مختلف معاملات ابھارے جن پر غور کرنے کی صلاحکار نے یقین دہانی کرائی ۔ دریں اثنا سابق اراکین قانون سازیہ یاور دلاور میر اور اشرف میر نے بھی صلاحکار سے ملاقات کر کے اپنے اسمبلی حلقوں سے متعلق کئی مسائل صلاحکار کی نوٹس میں لائے ۔ صلاحکار نے ان معاملات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ علاوہ ازیں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کئی عوامی وفود نے بھی صلاحکار سے ملاقات کر کے اپنے مطالبات اُن کے سامنے رکھے ۔ 
 

تازہ ترین