ہائرسکینڈری سکول کیری کے طلباء کا نمایاں کارکردگی کامظاہرہ

شریاشرمانے 95.8فیصدنمبرات حاصل کرکے بیٹیوں کاوقاربلندکیا

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمیٰ نیوز

۔ 10 طلباء نے شاندارکارکردگی پرعلاقہ جسمتہ میں خوشی کی لہر،اساتذہ کی ستائش 

 
جموں//سب ڈویژن نارتھ جموں کے تحت آنے والے تعلیمی زون بھلوال کے گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول کیری کے طلباء نے دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیاہے ۔سکول ہذاکے 10 طلباوطالبات نے  70فیصد نمبرات حاصل کرکے یہ ثابت کیاہے کہ علاقہ جسمتہ جوکہ بلاک متھوارکی مختلف پنچایتوں پرمشتمل ہے کے طلبااورنوجوان بھی بے پناہ صلاحیتیں رکھتے ہیں۔گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول کیری کی شریاشرمادخترسدیش کمار نے کُل500 میں سے 479 یعنی 95.8فیصد نمبرات ،ملن کمارولد بلوان داس نے 425 یعنی 85فیصدنمبرات ، مکیش کمار ولد موہن لال نے 414 یعنی 82.8 فیصدنمبرات ،نزمہ بی بی دخترنذیراحمد نے 404 یعنی 80.8فیصدنمبرات، عادل خلیل ولد خلیل احمد نے 392 یعنی 78.4 فیصدنمبرات ، راہل کمارولداشوک کمارنے 390 یعنی 78 فیصدنمبرات ، نجمہ بی بی دخترنوراحمد نے 372 یعنی75 فیصدنمبرات ،سمیرعلی خان ولد منظورخان نے 372 یعنی  74.4فیصدنمبرات ،راجندرسنگھ ولد پورن سنگھ نے 360 یعنی 72فیصدنمبرات ،آسیہ چودھری دخترمحمدخلیل نے 356 یعنی 71.2فیصدنمبرات حاصل کئے ۔دسویں جماعت کانتیجہ ظاہرہوتے ہی گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول کیری کے طلباکی نمایاں نمبرات حاصل کرنے کی خبرعلاقے میں پھیل گئی جس سے علاقہ جسمتہ میں خوشی کی لہردوڑگئی ۔اس شاندارنتیجے کیلئے علاقہ کے لوگوں اورمعززین وسرپنچوں وپنچوں نے سکول کے ہیڈماسٹراوردیگرعملہ کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے انہیں اوربچوں اوران کے والدین کومبارکبادپیش کی ہے۔
 

 

تازہ ترین