کٹھوعہ۔اودہمپور ہائی وے ہاٹس2 سال میں تیار ہونگی : ڈاکٹر جتیندر

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی // ریاست جموں  وکشمیر کے کٹھوعہ اور اودہمپور اضلاع میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے تعمیر ہو رہی بھارت کی پہلی دو شاہراہ ہاٹس /ولیج اگلے دو سال میں تیار ہو کر قابل استعمال بنائی جائے گی۔ ان باتوں کا اظہار مرکزی ویزر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شاہراہ کے پروجیکٹوں پر تازہ ترین صورتحال کو جاننے کے لئے  منعقدہ اجلاس میںکیا گیا،جو حال ہی میں شروع کئے گئے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان پروجیکٹوں پر کام رواں سال کے فروری مہینہ میں شروع کی گئی ہے۔ان دو ہائی وے ولیجوں کی تعمیر 7سے8کروڑ روپے  فی کس کے تخمینہ لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے جس کے لئے تکمیل کی مدت 18سے24 ماہ مقرر کی گئی ہے۔اجلاس کے دران بتایا گیا کہ کام کی تکمیل کے لئے کنٹریکٹ ایجنسیوں کی پہچان کی گئی ہے اور بوائنڈری کام شروع کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ان دو شاہرئوں کے لئے ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ان شاہرائوں پرد ستیاب سہولیات میں مجوزہ ’’ہائی وے ولیج کمپلیکس‘‘ ،جس میں جدید ملٹی پلیکس کمپلیکس شامل ہوگا ،جس میں فوڈ کورٹ/ریسٹورنٹ ،ریٹیل آرکیڈ بشمول دوکان ،/پراویژن اسٹور، گرام بازار، قلیل مدت کے ٹھہرنے کیلئے موٹل رومز، ڈرائیوروں کے لئے ہال، کھلے ہوا میں بیٹھنے کے لئے میزاور بینچ ،ٹائیلٹ سہولیات، بے بی کئیر رومز، چلڈرن پلے علاقہ، ایندھن اسٹیشن بمشول ہوا بھرنے ،کار واشنگ ،پنکچر ٹھیک کرنے اور پولیوشن چیک ،کار/بس پارکنگ ، فسٹ ایڈ سہولیت، انٹر نیٹ سہولیت، اے ٹی ایم سہولیت وغیرہ شامل ہونگے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ تمام سہولیات سستے داموں پر دستیاب ہونگے ۔جتیندر سنگھ نے پروجیکٹ ر کام فوری طور شروع کرنے پر زور دیا ،تاکہ پروجیکٹ کم سے کم وقت میں تکمیل ہو سکے۔
 

تازہ ترین