حقوق کی واپسی کیلئے ایس سی ،ایس ٹی کنفیڈریشن نے بیداری مہم شروع کی

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اودہمپور // آل انڈای ایس سی /ایس ٹی کنفڈریشن نے طبقہ کے حقوق کی واپسی کیلئے ضلع کے رام نگر علاقہ کے پارلی دھار سے بیداری مہم کا آغاز کیا۔ایک بیان کے مطابق اس سلسلہ میں منقدہ تقریب میں پنچوں ،سرپنچوں ،لمبر داروں ۔چوکیداروں اور ریٹائرڈ سرکاری ملازموں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنفڈریشن کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے کہا کہ ریاستی حکومت سماج کے کمزور طبقہ کے جائز مطالبات پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ بار ہا اعادہ کرنے کے باوجود سرکار نے انکے مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی ہے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کلسوترہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ریاستی ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کے باوجود ریزرویشن مخالف حکم کو لاگو کیا گیا ہے۔کنفڈریشن نے طبقہ کو اپنے قانونی اور جائز حقوق کی جانکاری دینے کیلئے ریاست بھر میں آنیوالے اسمبلی انتخاب سے قبل بیداری کیمپوں کا اہتما  م شروع کیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ریاستی سرکار پر طبقہ کے تئیں بے رُخی کا الزام لگایا ہے۔کلسوترہ نے سرکار پر الزام لگایا کہ سرکار نے طبقہ کے مجاذ افسروں کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے میں ناکام رہی ہے۔تقریب کے دوران طلاب میںسٹڈی مواد اور کتابیں بھی تقسیم کی گئی اور انہیں در پیش روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے سخت محنت کرنے کی صلاح دی گئی ،تاکہ بابا صاحب بھیم راو سامبید کر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔کیمپ سے خطاب کرنے والوں میںریٹائرڈ سی ای او دینا ناتھ ، ریٹائرڈ زیڈ ای اوجگدیش چندر، سرپنچ شکنتلہ دیوی ۔شو رام ،پنچ سنت رام ،کشو رام ،بملا دیوی ،کوشلیا دیوی ،شو رام ،شانتی دیوی وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین