بڈگام کرکٹ ایسوسی ایشن کا قیام | سابق ممبر اسمبلی آغا روح اللہ صدر مقرر

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
بڈگام// وسطی ضلع بڈگام میں گزشتہ روز کرکٹ ایسوسی ایشن تشکیل دی گئی اور سابق ایم ایل اے بڈگام آغا سید روح اللہ مہدی کو ایسوسی ایشن کا صدر مقرر کیا گیا۔ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بڈگام میں منعقدہ ایک میٹنگ جس میں ضلع بڈگام کے مختلف کرکٹ کلبوں کے نمائندوں نے شرکت کی، میں ضلع میں کرکٹ کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔میٹنگ کے اختتام پر سابق ایم ایل اے بڈگام آغا سید روح اللہ مہدی کو بہ اتفاق رائے ایسوسی ایشن کا صدر مقرر کیا گیا جبکہ سید اسرار کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ فیاض احمد بٹ کو خزانچی اور الٰہی فیضان کو سینئر نائب صدر بنایا گیا۔سید وسیم کو جوائنٹ سیکریٹری، منظور احمد کو نائب صدر، گلزار احمد خان اور داؤد احمد کو کوآرڈی نیٹر بنایا گیا۔ایسوسی ایشن کے ایگزیکیٹو ارکان میں امتیاز ملہ اوم پورہ، فاروق احمد بی کے پورہ، ریاض پیر واتھورہ، اعجاز احمد بی کے پورہ، سید سجاد ماگام، لطیف احمد خان صاحب، شہنواز احمد چرار شریف، ارشاد بٹ بڈگام، نذیر مرزا بڈگام، شبیر احمد بڈگام، بشیر احمد ناربل، شوکت احمد ناربل، فیروز احمد کھاگ، غلام حسن کھاگ، طارق احمد ماگام، سید عارف خان صاحب، شکیل احمد ناربل، محمد شعبان ناربل اور عابد شیخ چاڑورہ شامل ہیں۔
 
 

تازہ ترین