۔3سڑک حادثات میں 6افراد زخمی

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال +رمیش کیسر
 مینڈھر+نوشہرہ //مینڈھر، نوشہرہ اور سندربنی میں تین مختلف سڑک حادثات میں 6افراد زخمی ہوئے ہیں ۔مینڈھر کے دیوتادھار گلون میں ایک ٹریکٹر حادثے کاشکار ہواجس کی وجہ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت محمد خلیل اور محمد سلیم ساکنان اڑی کے طور پر ہوئی ہے ۔ دونوں کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دھار گلون منتقل کیاگیاجہاں سے انہیں راجوری ہسپتال بھیج دیاہے ۔ محمد خلیل کو زیادہ زخم آئے ہیں اور اس کی ٹانگ تین جگہوں سے ٹوٹ گئی ہے۔وہیں جموں پونچھ شاہراہ پر لمیڑی کے مقام پر ایک موٹرسائیکل حادثے میں دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیاہے ۔پولیس نے بتایاکہ 25سالہ ساہل کمار ولد دیوراج ساکن سیوٹ و کرن سنگھ ولد یشپال ساکن سیوٹ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر نوشہرہ کی طرف جارہے تھے جس دوران ان کا موٹرسائیکل لمیڑی کے مقام پر حادثے کاشکار ہوگیاجس کے نتیجہ میں دونوں نوجوان زخمی ہوئے ۔دونوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں سے ساہل کمار کو نازک حالت میں جموں منتقل کیاگیاہے ۔ تیسرا حادثہ سندربنی میں پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل زیرنمبرJK11D 1382دوسرے موٹرسائیکل زیر نمبر JK11C 4033کے ساتھ ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوئے جن کی شناخت ہرش کمار ولد اوم پرکاش ساکن این پور سندربنی اور گلشن کمار ولد کستوری لعل ساکن بن پوری سندربنی کے طور پر ہوئی ہے ۔ دونوں زخمیوں کو سندربنی میں ابتدائی طبی امداددینے کے بعد مزید علا ج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔
 

تازہ ترین