ناگہ ناڑی اور چکھڑی بن کاوفد ڈی سی پونچھ سے ملاقی

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

پونچھ//سماجی کارکن مولوی فرید کی قیادت میں ناگہ ناڑی اور چکھڑی بن کی عوام کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ راہل یادو سے ان ہی کے دفتر میں ملاقی ہوا۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کرکے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ اس ترقی یافتہ دور میں انہیں سڑک ، پانی ، بجلی جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہیں ہیں ۔اس دوران مولوی فرید نے چکھڑی بن تا ناگہ ناڑی سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ اس پر جلد سے جلد کام شروع کیاجائے ۔انہوں نے بتایا کہ وہاں کسی مقام پر زمین نہ ملنے کی صورت میں کام بند ہے جسے فوری طور پر شروع کیاجائے۔انہوں نے اپیل کی کہ ضلع ترقیاتی کمشنر علاقہ کا خود دورہ کر کے اس تنازعہ کوحل کریں تاکہ اس علاقہ کی ہزاروں کی عوام سڑک رابطہ سے مستفید ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں علاقوں میں بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام بھی خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے طلباء چاہ کر بھی تعلیم حاصل نہیں کرپاتے۔ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایاکہ وہ مسائل کا حل نکالیں گے ۔
 

تازہ ترین