تھنہ منڈی میں دکانداروں سے 4200 روپے جرمانہ وصول

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طارق شال
تھنہ منڈی//منگل کے روز تحصیل انتظامیہ تھنہ منڈی نے شکایات کے پیش نظر مارکیٹ چیکنگ کی جس دوران خاطی دکانداروں سے 4200 روپے بطور جرمانہ وصول کیاگیا۔تھنہ منڈی میں رمضان المبارک میں دکانداروں کی طرف سے ناجائز منافع خوری پرتحصیل انتظامیہ نے نائب تحصیلدار تھنہ منڈی قمر الدین کی سربراہی میں مارکیٹ چیکنگ کی جس دوران خاطی دکانداروں پر جرمانہ عائد کیاگیا۔ ٹیم میں محکمہ امور صافین کے تحصیل سپلائی آفیسر کبیر احمد میر، جونیئر اسسٹنٹ طارق میر، میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے سینٹری انسپکٹر ریاض احمد، محمد فاروق مرزا خلاف ورزی انسپکٹر ،سینٹری سپروائزر حاجی محمد بشیر اور اے ایس آئی محمد اشرف بٹ بھی شامل تھے ۔اس ٹیم نے خان مارکیٹ، مین بازار، عثمان مارکیٹ، بابا لطیف شال مارکیٹ کی چیکنگ کی اورخاطی دکانداروں سے 4200 روپے جرمانہ وصول کیا ۔نائب تحصیلدار نے دکانداروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ مرغے، سبزی، گوشت اور سبزیوں کے نرخوں کو اعتدال پر رکھیں ۔
 

تازہ ترین