دریا چناب پر 1964میں تعمیر پل خستہ حالی کا شکار

گول ،بانہال اور رام بن کو جوڑنے والے پل کی مرمت کر نے کی مانگ

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ایم ایم پرویز
رام بن //ضلع رام بن کے متیرہ ،پرنوٹ ،سمبر اور کنگا علا قہ کی عوام نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دریا چناب پر تعمیر شدہ پل کی جلداز جلد مرمت کی جائے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ ہے کہ گول ،بانہال اور رام بن کو آپس میں جوڑنے والا پل انتہائی خستہ حالی ہو شکار ہو چکا ہے جبکہ اس کی مرمت نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے کسی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سب ڈویژن گول اور روم بن و بانہال کے درمیان رابطہ قائم کرنے کیلئے 1964میں ایک پل تعمیر کیا گیا تھا جو کہ اس وقت خستہ حالی کا شکا ر ہو چکا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ مذکورہ پل ضلع رام بن کی ایک بڑی عوام کو آپس میں ملانے کیلئے ایک واحد راستہ ہے تاہم ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی عد م توجہی کی وجہ سے اب پل خستہ حال میں ہے ۔اس پل پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹی گاڑیاں چلتی ہیں اور گول سنگلدان ،سمبر ،گنداری ،دھرم کنڈ علاقوں کی عوام کیلئے آمد ورفت کیلئے ایک بڑا راستہ ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ پل کی جلداز جلد مرمت کی جائے ۔

تازہ ترین