جموںسرینگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ مسلسل بند رہنے سے عوام پریشان

کشتواڑ اننت ناگ روڈ پر کشمیر کا ٹریفک بحال کر نے کا مطالبہ

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عاصف بٹ
کشتواڑ // کشتواڑ کی عوام نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ کشتواڑ اننت ناگ سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے تاکہ مغل شاہراہ اور جموں سرینگر شاہراہ کے بند ہو نے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ مغل شاہراہ اورجموں سرینگر شاہراہ کے مسلسل  بند رہنے سے عوام کافی مشکلات کا سامنا کررہی ہے جبکہ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ کشتواڑ اننت ناگ کا راستہ متبادل کے طور پر کھول دے ۔ایک سیاسی و سماجی کارکن نصیر احمد باغوان نے کہا ہے کہ ریاستی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ سافروں کی سہولیت کیلئے متبادل راستوں کو کھول دے ۔بٹوت اننت ناگ و کشتواڑ روڈ کو بحال کرنے کا مطالبہ پوری ریاست کے عوام با لخصوص مسافروں کی سہولیات کیلئے اہم ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں سرینگر شاہراہ کیساتھ ساتھ مغل شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت میں کئی طرح کی رکائوٹیں پیش آرہی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو کئی گھنٹوں تک جام میں گزارنے پڑتے ہیں ۔کشتواڑ کی عوام نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بٹوت،کشتواڑ تا اننت ناگ سڑک کو گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بحال کیا جانا چاہئے تاکہ مسافروںکو درپیش مسائل حل ہو سکیں ۔

تازہ ترین