تازہ ترین

ترال اور پانپورمیں مارکیٹ چیکنگ،قصور وار دکانداروں سے جرمانہ وصول

16 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سید اعجاز
ترال//ترال میں بازاروں کی چیکنگ کے دوران قصور وار دکانداروں سے9500روپئے کاجرمانہ وصول کیا گیا۔اس دوران 20کلو پالتھین کو ضبط کرنے کے علاوہ 40کلو گلی سڑی سبزیاں اور میوہ جات کوموقعہ پر ہی ضائع کیا گیا ۔یہ کارروائی تحصیلدار ترال غلام رسول بٹ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔علاقے کے مختلف بازاروں کا معانیہ کیا گیا جس دوارن قصور وار دکانداروں سے 9500روپے کاجرمانہ وصو ل کرنے کے علاوہ20کلو پالتھین کو ضبط کیا گیا۔حکام نے اس موقعہ پر دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزان رکھنے کے علاوہ مقررہ قیمتوںپر ہی تازہ سبزیاں اور میوہ جات کے ساتھ باقی اشیا ء فروخت کرنے کی ہدایت دی ۔ اس دوران دکانداروں سے اس بات کا بھی پابند رہنے کی ہدایت بھی دی گئی کہ وہ دکانوں سے باہر اپنا سامان نہ رکھیں کیونکہ یہ طرز عمل راہ گیروں کے مشکلات کا باعث بن جاتا ہے ۔ تحصیل پانپور میں محکمہ مال ،میونسپل کمیٹی،پولیس ،فوڈ سیفٹی خوراک اور لیگل میٹرالوجی پر مشتمل ٹیم نے مختلف بازاروں کا معائنہ کرکے ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی اورضرر رساں اشیاء فروخت کرنے کی پاداش میں کئی دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ آویزان نہ رکھنے کے جرم میں بھی ملوث دکانداروں کو قانونی کارروائی کے تحت لایا گیا ۔جب ہ ٹیم نے موقعہ پر ہی بھاری مقدار میں گلی سری سبزیاں اور میوہ ضائع کیا۔اس دوران قصوروار دکانداروں پر 19200روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔