تازہ ترین

نوجوانوں کے مستقبل کی راہ میں رکاوٹیں

بھرتی عمل میںطوالت باعث تنائو:شاہ فیصل

16 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر// پیوپلز مومنٹ صدر ڈاکٹر شاہ فیصل نے ریکروٹمنٹ ایجنسیوں سے تلقین کی ہے کہ وہ مختلف محکموں میں ہزاروں کی تعداد میں خالی پڑی اسامیوں کوہنگامی بنیادوں پر پورا کریں تاکہ حقدار اور ذہین امیدواروں کو غیر ضروری طوالت کے بغیر روزگار فراہم ہو سکے۔ انہوں نے عدالتوں میں مقدمہ بازی کی وجہ سے التواء میں پڑے مختلف سلیکشن لسٹوں کو بھی معیاد بند طریقے پر اجرا کرنے کی تاکید کی ہے تاکہ متعلقہ نوجوانوں کا مستقبل متاثر نہ ہونے پائے۔شاہ فیصل نے کہا کہ ایک طرف عدالتوں میں مقدمہ بازی اور دوسری طرف انتخابی ضابطہ عمل (کوڈ آف کنڈکٹ) کی وجہ سے پیدا شدہ رکاو ٹوں سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل کے سامنے  ایک سوالیہ نشان کھڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ امیدوار حکومت کی اس نوجوان کش پالیسی کی وجہ سے انتہائی مایوسی اور نا امیدی کے شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اسامیوں کو پورا کرنے کیلئے اور نوجوانوں کے مستقبل کی راہ میں دانستہ طورطرح طرح کی رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں جو انتہائی بد نصیبی کی بات ہے۔ شاہ فیصل نے کہا کہ یہ ایک حیران کن بات ہے کہ پبلک سروس کمیشن کے اے ایس 2016امتحانات کی عمل کو 3برسوں کے دوران بھی مکمل نہیں کرسکا ہے ۔