تازہ ترین

کپوارہ قصبہ کو جاذب نظر بنانے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں غور

سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی،بیوپارمنڈل اور بار نے اپنی آراء پیش کیں

16 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ// کپوارہ قصبہ کوجاذب نظربنانے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر انشل گرگ نے یہاں مختلف سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی،بیوپارمنڈل،بار ایسوسی ایشن اورذارئع ابلاغ سے وابستہ نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرسیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے کپوارہ قصبہ میں عام لوگوں کو درپیش مسائل کی مکمل جانکاری ضلع کمشنر کو فراہم کی جبکہ بیوپار منڈل کے صدر نے دکانداروں کو درپیش مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو باخبر کیا۔میٹنگ کے دوران ماہ رمضان کے متبرک مہینے میں  قصبہ میںبجلی کی عد م دستیابی کا معاملہ چھایا رہا جبکہ فلٹریشن پلانٹ کی کمی کی وجہ سے قصبہ کے لوگو ں کو نا صاف پانی کا استعمال کرنا پڑتا ہے ۔انہو ں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کی توجہ قصبہ میں سولر لائٹس کی خرابی کی طرف بھی مبذول کرائی اور قصبہ میں ڈرنیج سسٹم نہ ہونے سے معمولی بارشو ں سے عبور و مرور میں مشکلا ت کا معاملہ بھی ان  کی نوٹس میں لایا گیا ۔اس دوران میونسپلٹی کی کار کردگی پر سوالیہ نشان لگایا گیا کیونکہ کپوارہ ضلع میں گندگی کے ڈھیر جمع ہوتے ہیں ۔ٹریفک جا م کے حوالہ سے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اس پر قابو پانے کے لئے ٹھو س اقدامات اٹھانے کی اپیل کی گئی ۔بار ایسو سی ایشن کے صدر ظہور احمد شیخ نے عدالت میں بیت الخلا تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔قصبہ میں نجی گاڑیو ں کے ٹھہرنے کے لئے کسی خاص مقام کا انتخاب کرنے کوبھی زیر بحث لایا گیا ۔اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے تمام اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جبکہ ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبیرکر نے بھی میٹنگ میں موجودتھے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے متعلقہ محکمو ں کے سر براہاں کو ہدایت دی کہ وہ تبالہ خیال کے دوران ابھارے گئے مسائل کو حل کر نے کی کوشش کریں ۔انہو ں نے کہا کہ کپوارہ قصبہ کو جا ذب نظر بنانے کے لئے ٹھوس قدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس کے لئے لوگو ں سے تعاون طلب کیا ۔انہو ں نے ماہ رمضان کے متبرک مہینے میں قصبہ میں رہائش پذیر لوگو ں کو بجلی ،پانی اور دیگر ضروریات زندگی دسیتاب رکھنے کے احکامات جاری کئے ۔