تازہ ترین

ڈورو میں سفیدے کے درختوں کی بھر مار

لوگ امراض میں مبتلا

16 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عارف بلوچ
اننت ناگ//ڈورو شاہ آباد میں ہر طرف سفیدے کے درختوں کی بھر مار سے مقامی آبادی کئی امراض میں مبتلا ہو چکی ہیں۔ڈورو شاہ آباد میں روسی سفیدے درختوں کی پیداوار بغیر کسی روک ٹوک کے جاری ہے ،جس کی وجہ سے ان درختوں سے نکلنے والی روئی کی وجہ سے مقامی آبادی نزلہ،زکام اور دیگر امراض میں مبتلا ہو چکی ہیں ۔روسی سفیدے جہاں نجی افراد کے کھیتوں میں پائے جارتے ہیں، وہیں یہ درخت سرکاری دفاتر جن میں پولیس اسٹیشن ،تحصیل آفس اور اسکولی میدانوں میں پرورش پا رہے ہیں ۔اگر چہ انتظامیہ نے روسی سفیدے کے درختوں کو کاٹنے اور نئے اُگانے پر پابندی عائد کی ہے ،تاہم زمینی سطح پر ان احکامات پر عمل در آمد نہیں ہو پارہا ہے اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سرکاری حکام بھی احکامات کو سرے سے ہی نظر انداز کر رہے ہیں ۔لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکار ی احکامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئے جائیں۔