تازہ ترین

فطرت، ماحولیات اور سیاحت میرا مشن: مودی

20 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 کیدار ناتھ دھام//اتراکھنڈ کے ضلع رودر پریاگ میں واقع بھولے بابا کے 11 ویں جیوتی لنگ کیدار ناتھ کے درشن کرنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ فطرت، ماحولیات اور سیاحت ہی میرا مشن ہے ۔مسٹر مودی نے مندر کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ وزیراعلی تھے ، تب سے ہی قدرتی آفت کے بعد کیدار ناتھ کے لئے کچھ کرنا چاہتے تھے ۔ وزیراعظم بننے کے بعد انہیں یہ شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں برف باری کے سبب تین ماہ تک تعمیری کاموں میں دقتیں پیش آتی رہیں۔ اس کے باوجود یہاں مسلسل کام چلتا رہا۔ حکومت نے اس مقام کے لئے ماسٹر پلان بنایا ہے ۔ ‘‘میں خود کاموں کا جائزہ لیتا ہوں۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے بھی میں یہاں کی معلومات حاصل کرتا رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی خواہش رہتی ہے کہ اس جگہ کے لئے کیا کچھ اچھا کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے لئے مجھے بہترین ٹیم بھی ملی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ سنیچر سے میں دھیان گپھا میں باہری دنیا سے الگ بھگوان کی پناہ میں رہا ۔ گپھا میں ایک سراخ ایسا ہے جس سے بھگوان کیدار مندر کے درشن ہوتے ہیں۔ اس دوران میں ہندوستان کے ماحول سے باہر تھا۔انہوں نے کہا کہ دروازے کھلنے سے دو ماہ قبل ہی یاترا کے انتظامات کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں۔ اس میں سینکڑوں لوگ کام کرتے ہیں جو مشکل حالات میں پریشانیاں برداشت کرتے ہوئے کام کرتے ہیں۔ اس بات کی خبر بھی عوام کو ہونی چاہیے تاکہ لوگ بھی اس سے وابستہ ہوسکیں۔بھولے بابا سے انتخابات میں فتح کی منّت کے سوال پر مسٹر مودی نے کہا کہ میں بھگوان سے کبھی مانتا نہیں ہوں۔یو این آئی