تازہ ترین

اوم نگر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

مکینوں کا یوا پینتھرز پارٹی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ

20 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //وارڈ نمبر 32 ،اوم نگر کے مکینوں نے اتوار کے روز علاقہ میں بنیادی سہولیات کے فقدان کو لیکر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین  جموں میونسپل کارپوریشن ، محکمہ صحت عامہ ،تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔یوا پینتھرز پارٹی کی قیادت میں مظاہرین وارڈ کے مین چوک پر اکٹھا ہوئے اور اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے حق میں مظاہرہ کرنے لگے۔اس موقعہ پر یوا پینتھرز کے ریا ستی نائب صدر پرتاپ سنگھ جموال نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے مکینوں نے علاقہ کے سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں متعلقہ حکام ااور ضلع انتظامیہ کو کئی مرتبہ مطلع کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ گڑھوں کی وجہ سے بارش کا پانی ان میں اکٹھا ہوتا ہے،جس سے بد بو پھیلتی ہے اور سڑک بھی کیچڑ میں بدل جاتی ہے، جس سے لوگوں کی نقل و حرکت مشکل ہو جاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس سڑک پر خسہ حالی کی وجہ سے کئی حادثات بھی رونما ہوئے ہیں لیکن حکام پر اسکا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ متعلقہ محکمہ اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینے میں ناکام رہی ہے۔ ۔پارٹی کے ضلع نائب صدر ارون مہرہ ،جموںو یسٹ کے نائب صدر کپل دیو مہرہ،  بھانو پرتاپ سنگھ گوریہ بھی مظاہرین میں شامل تھے۔ انہوںنے متعلقہ حکام سے سڑک کی فوری مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوںنے محکمہ صحت عامہ پر بھی الزام لگایا کہ وہ علاقہ میں پانی کی باقاعدہ سپلائی بنانے میں ناکام رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ علاقہ میں بیشتر واٹر پمپ ناکارہ ہوگئے ہیں اور متعلقہ حکام ان کی مرمت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔مظاہرین میں ارجن صوری، اشان گپتا، ساگر، سنجے سنگھ ، کرن مہرہ، تنویر سنگھ ،آشیش صوری، سننی گپتا ،سونو کمار و دیگران شامل تھے۔