تازہ ترین

پی او کے ڈی او پی کا ماہانہ اجلاس

20 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 
جموں//پارلیمانی انتخابات کے دوران خاموشی کے بعد ایس او ایس انٹر نیشنل کی ماہانہ اجلاس منعقد ہوا،جسکی صدارت پی او کے ڈسپلیسڈ پرسنز تنظیم کے سربراہ راجیو چونی نے کی۔اجلاس کے دوران شہر کے طبقہ کے ممبروں نے کافی تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں طبقہ کے متعدد مسائل پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجیو چونی نے حالیہ صورتحال ،خصوصاً جاری لوک سبھا انتخاب کے دوران سیاسی پارٹیوں بشمول بی جے پی اور کانگریس پارٹی کے پی او کے طبقہ کے تئیں جارحانہ رویہ کی جانب توجہ مبذول کی۔ایس او ایس انٹرنیشنل کے چیر مین نے طبقہ کی جانب سے انتخاب میں اپنا امید وار کھڑا کرنے کے فیصلہ کو صیح قرار دیا ۔انہوںنے کہا کہ انتخاب میں پارٹی کے امیدوار کی کامیابی ہو گی یا نہ ہو ،لیکن اس سے ایک بات واضع ہو جاتی ہے کہ پارٹی کسی دوسری پارٹی پر منحصر نہیں رہے گی۔انہوں نے طبقہ کو متحد رہنے کی تلقین کی اور آنیوالے اسمبلی انتخاب کیلئے تیار رہنے کو کہا۔انہوں نے ریاست کی سیاسی پارٹیوں کو طبقہ کے مسائل حل نہ کرنے کا الزام لگایا اور طبقہ کو فقط ووٹ بینک کے طور استعمال کرنے کا الزام لگایا ۔ اجلاس سے خطاب کرنے والوں میںپروفیسر این این شرما ،وی کے دتہ ،پرمود گئی،تلک راج سیٹھی، بھائی رام سنگھ او رہنس راج  بھی شامل تھے۔