تازہ ترین

نٹرنگ نے سنڈے تھیٹر کے سلسلہ میں سیاسی طنز پر ڈرامہ پیش کیا

20 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //سنڈے تھیٹر کے سلسلہ میں نٹرنگ نے سیاسی طنز پر ڈرامہ ’’ٹوپیاں ‘‘ پیش کر دیا ،جسے منی مدھوکر نے تحریر کیا ہے اور جسکے ہدایت کار بلونت ٹھاکور ہیں۔مقامی سیاسی منظر پر بہت ہی مناسب ڈرامہ لالچی سیاست دانون پر ایک طنز ہے ،جو اقتدار میں رہنے کیلئے گر گٹ کی طرح رنگ بدلنے میں ماہر ہیں۔انکے لئے اپنامقصد حاصل کرنے کے لئے عوام کو بے وقوف بنانا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔انسانی تہذیب نے متعدد سیاسی و سماجی انقلاب دیکھے ہیں اور ہر بار وہ نئے نئے سیاسی سوچ بھیچتے ہیں۔وہ اپنے نئے لباس میں پرانے خیال کو ہی بھیچتے ہیں۔ وہ اپنے سوچ کو بدلنے کے بجائے پارٹیاں بدلتے ہیں۔ڈرامہ میں دو ہمسایوں کو دکھایا گیا ہے ،جنھوں نے سیاسی منظر بدلنے کی حلف لی ہے اور متبادل کے تلاش میں ہیں۔ہر بور وہ ایسے شخض سے ملتے ہیںجو مختلف سیاسی پارٹیوں میں شامل ہو تا ہے ،ہر بار وہ اسے الگ الگ شخض کے طور پر دیکھتے ہیںاور الگ سوچ کی توقع بھی کرتے ہیں۔اس طرح سے وہ اسکی چالوں کے شکار ہو جاتے ہیں۔جب انکو معلوم ہو جاتا ہے کہ کچھ بھی نہیں بدلتا ہے ،توسوشلزم کے نعرے اورامر اور غریب کے درمیان دوری بڑھانے ،معیار زندگی روز بروز تباہ ہو جاتا ہے  اور جان و مال کا تحفظ حالارت کے رحم و کرم پر ہوتا ہے۔دونوں ہمت جٹا کر اس شخض کو دل بدلو کی لیبل لگاتے ہیں ۔اس طرح سے مصنف نے بخوبی سمجھا یا ہے کہ کس طرح سے مختلف پارٹیوں میں رہ کر سیاست دان لوگوں کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔