تازہ ترین

ملک میں ٹیلنٹ نہیں انفراسٹرکچر کی کمی:ہربھجن سنگھ

20 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
جالندھر / لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے ہندستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے آج صبح گڑھا علاقے کے ایک بوتھ پر ووٹ دیا۔اسپنر نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ملک کی طاقت ہوتے ہیں انہیں اپنے ووٹ کا حق استعمال ضرور کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہت ترقی کی ضرورت ہے ۔ لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کر ایک اچھی حکومت لائیں جو ریاست میں بچوں کے لئے تعلیم اور کھیل کے علاقے کی بہتری کے لئے کام کرے ۔ہربھجن نے کہا کہ جالندھر اور ملک میں ٹیلنٹ کی نہیں بلکہ انفراسٹرکچر کی بھی کمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں داخل ہونے کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بہت سارے تجربہ کار لوگ ہیں لہذا میرے پاس سیاست میں آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بحث تھی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 38 سال کے کرکٹر سے امرتسر لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کے لئے رابطہ کیا تھا۔یواین آئی۔