تازہ ترین

کٹرہ یونیورسٹی میں ایک ہفتے کی ورکشاپ کاانعقاد

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ریاسی//شری ماتاویشنودیوی یونیورسٹی کٹرہ میں ’’ماڈلنگ اینڈ سمولیشن اِن الٹرلوپاوروی ایل ایس آئی ڈیزائن ‘‘کے موضوع پر ایک ہفتے کی ورکشاپ کااہتمام کیاگیاجس کاانعقادسکول آف الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئر نگ ایس ایم وی ڈی یو نے کیاجبکہ اس ورکشاپ کو ٹی ای کیوآئی پی ۔III کی جانب سے سپانسرکیا۔ورکشاپ کے انعقادکامقصد فیکلٹی ممبران /ریسرچ اسکالروں /طلباء کوماڈلنگ اینڈسمولیشن اِن لوپاوروی ایل ایس آئی ڈیزائن سے متعلق معلومات کااضافہ کرناتھا۔اس موقعہ پرناموراداروں بشمول آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی (بی ایچ یو)، این آئی ٹی ہمیرپورسے ریسورس پرسن شریک ہوئے۔اس دوران ورکشاپ کے کوآرڈی نیٹروں ڈاکٹروجے کمارشرمااورڈاکٹرسچن کمارگپتانے وائس چانسلرایس ایم وی ڈی کاورکشاپ منعقدکرنے کی اجازت دینے کیلئے شکریہ اداکیا۔