تازہ ترین

نکاسی آب کا ناقص نظام | بنہ پورہ بٹہ مالو کے گلی کوچے پانی پانی

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سٹی رپورٹر
سرینگر// بنہ پورہ بٹہ مالو علاقے میں نکاس آب کا نظام خستہ ہونے کے نتیجے میں علاقہ گندھے پانی میں ڈوب گیا ہے،جس کے نتیجے میں اہل علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صدر کورٹ کے نواح میں واقع اس علاقے میں ڈرینج کی خستہ حالت سے پانی گلیوں اور کوچوں میں جمع ہوا ہے۔مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی گندھاپانی گلیوں میں جمع ہونے کی وجہ سے علاقے میں عفونت اور بدبو پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار انتظامیہ کی نوٹس میں بھی یہ مسئلہ لایا گیاتاہم ابھی تک سدباب نہیں کیا گیا۔ مشتاق احمد نامی شہری نے بتایا کہ عفونت کی وجہ سے اب بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوچکا ہے،تاہم انتظامیہ’’غفلت کی نیند سے بیدار ہونے کا‘‘ نام بھی نہیں لئے رہی ہے۔فاروق احمد نامی ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں اب مساجد میں جانے کا سلسلہ بھی تھم ہوچکا ہے،کیونکہ گندھے پانے کی وجہ سے کپڑے خراب ہوتے ہیں اور وہ مسجد میں نمازیں ادا ا نہیں کرپاتے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں اور خواتین کے علاوہ بزرگوں کا عبور و مرور بھی مسدود ہوچکا ہے۔لوگوںنے دھمکی دی کہ اگر فوری طور پر انکے مسائل کا ازالہ نہیں کیا گیا اورڈرینج نظام کو صیح نہیں کیا گیا تو وہ احتجاجی لہر چھیڑ دینگے۔