تازہ ترین

حبک بژھ پورہ اور علمدار کالونی میں سڑکیں خستہ

لوگ نالاں،ہنگامی بنیادوں پر تعمیر و تجدید کا مطالبہ

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ارشاد احمد
سرینگر//حبک ملہ باغ کے علاقوں میں رہائش پذیر آبادی نے سرکار سے حبک بژھ پورہ رابطہ سڑک کی تعمیر و تجدید کا ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔مقامی شہریوں نے  بتایا کہ بژھ پورہ سے حبک، ملہ باغ،رنگہ پورہ رابطہ سڑک کی تعمیر سالوں قبل کی گئی ہے جب اس سڑک پر چند رہائشی عمارتیں ہوا کرتی تھیں جب کہ اس وقت وسیع پیمانے پر رہائشی کالونیاں بنی ہوئی ہیںاور جبکہ سڑک پر کئی نامی گرامی نجی اور سرکاری سکول بھی واقع ہیں جن کے لئے درجنوں گاڑیاں اس رابط سڑک پر چلتی ہیں،اس کے علاوہ نجی اور کمرشل گاڑیاں چلتی رہتی ہیں جس وجہ سے صبح شام گھنٹوں ٹریفک جام لگا رہتا تھا جس کے باعث طلباء ،سرکاری ملازمین،تجارت پیشہ افراد کو روزانہ ذہنی کوفت سے گزرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چالیس سال سے زیادہ زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود بھی نہ ہی سڑک کی تعمیر و تجدید کی گئی اور نہ ہی سڑک کی کشادگی کا کام کیا گیا۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ رابط سڑک پر ہنگامی بنیادوں پر تعمیر و تجدید کا کام شروع کیا جائے تا کہ عوام کو راحت نصیب ہوسکے ۔ادھر لال بازارمیں علمدار کالونی (سی) مصطفی لین نمبر 2 کی سڑک کی حالت اس قدر خراب ہے کہ اس پر پیدل سفر کرنا بھی دشوار ہے اور بارش کے دنوں میں جب پانی  جمع ہوتا ہے تو سارا پانی جمع ہونے سے اس سڑک پر سفر کرنا اور بھی دشوار بن جاتا ہے۔