تازہ ترین

مہاراج گنج پولیس تھانے میں عوامی دربار

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سی این ایس
سرینگر//مہاراج گنج پولیس اسٹیشن میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ میٹنگ میں پائین شہر کے کئی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ایس ایچ او کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مسائل اُبھارے۔ پولیس آفیسر نے میٹنگ میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔