تازہ ترین

بی جے پی کی جانب سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی عزت افزائی

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں // بھارتیہ جنتا پارٹی نے یہاں جمعہ کے روز پارٹی کے صدر دفتر ترکوٹہ نگر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ،جس میں پارٹی کے اودہم پور۔کٹھوعہ پارلیمانی حلقہ کے امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر عزت افزائی کی گئی۔اس موقعہ پر پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ، ریستی جنرل سیکرٹری(آرگنائزیشن) اشوک کول، ایم ا یل سی اشوک کھجوریہ، چیر مین جے ایم سی چندر موہن گپتا، جنرل سیکرٹریز ڈاکٹر نریندر سنگھ ،یدھ ویر سیٹھی و دیگران بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں پارٹی صدر رویندر رینہ نے ریاست کے تمام ووٹروں اور ملک بھر کے ووٹروں سے بی جے پی کو بھاری اکثریت دینے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اسے حقیقی جمہوریت کی فتح قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ ووٹروں نے کام کی بنیاد پر پارٹی کو دوبارہ بھاری اکثریت دی ہے۔ ر رینہ نے مزیدکہا کہ پارلیمانی انتخابات میں ان کی جماعت کی جیت بھارت ماتا اور قوم پرست طاقتوں کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والی جماعتوں کا صفایا ہوگیا ہے۔رویندر رینہ نے بتایا 'بی جے پی کی جیت بھارت ماتا کی جیت ہے۔ یہ ہندوستان کی جیت ہے۔ یہ قوم پرست طاقتوں کی جیت ہے۔ وہ طاقتیں جو ملک کے خلاف سازشیں کرتی تھیں، وہ جماعتیں جو آتنک وادیوں کو جی اور صاحب کہہ کر بلاتے تھے، وہ جماعتیں جو دیش کے ساتھ غداری کرتی تھیں ان کا صفایا ہوگیا ہے'۔انہوں نے کہا 'ملک کے لوگوں نے راشٹرواد اور وکاس کو ترجیح دی ہے۔ نریندر مودی جی کی جیت ہندوستان کی جیت ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے خطاب میں بی جے پی کے تمام ورکروںاور لیڈروں کا شکریہ ادا کیا،جنھوں نے پارٹی کی کامیابی کےلئے تن دہی او لگن سے کام کیا۔ انہوں نے کہا ہم ووٹروں خصوصاً نوجوانوں کے مقروض ہیں،جنھوں نے انتخابا ت میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار نے عوام کی فلاح کےلئے کام کیا ،جس کا عوام نے سراہنا کی اور انہوں نے اب اور بھی زیادہ اعتماد مودی پر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی الیکشن کی پارٹی نہیںہے بلکہ ہم لگاتار سال بھر کام کرتے ہیں جس کا ثمر پارٹی کو ملا ہے۔پارٹی کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے بھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو شاندار کامیابی پرمبارک باد دی ۔ایم ایل سی چرنجت سنگھ خالصہ ،بریگیڈیر انیل گپتا، عبدل غنی کوہلی، شکتی پریہار، نیلم لنگہیہ ، سنجے بارو، پریم گپتا، بلنبیر رام رتن ،اشونی چرنگو، وینا کھنہ، تلک راج گپتا، کلبھوشن مہوترہ،ویرنیدر جیت سنگھ ،چندر موہن شرما ،سکینہ بانو، ایوھیا گپتا، وی کے سیٹھی،ریکھا مہاجن ، ایچ ایس پمی، گویند سرین، سریندر چودھری،دنیشن گپتا، جے دیپ شرما و دیگران نے بھی جتنیدر سنگھ کو مبارک باد دی، یدھ ویر سیٹھی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔