تازہ ترین

بی جے پی کی فتح پر بشناہ میں جشن

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//بے جے پی کے لیڈروں گگن بھاٹیہ، سوشیل شرما اور پارٹی کارکنوںکیا یک بڑی تعداد نے پارٹی کی بھاری اکثریت پر جشن منایا۔ اس موقعہ پر پارٹی کارکنوں نے پارٹی کے پرچم لہرائے اور ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے مٹھائیاں کھلائی۔اس موقعہ پر پٹاخے بھی پھوڑے گئے۔کارکنوں نے نریندرمودی اور پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کے حق میں نعرے بلند کئے۔پارٹی کارکنوں نے نریندر مودی کا دوبارہ وزیر اعظم کی کرسی کے لئے منتخب ہونے پر شاد مانی کا اظہار کیا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتیہ جناتا پارٹی نے لوک سبھا انتخاب۔2019میں 2014 لوک سبھا انتخاب کے مقابلہ میں بھاری اکثریت حاصل کی ہے۔