تازہ ترین

بی جے پی کی کامیابی پر جموں میں لنگر کا اہتمام

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//بی جے پی کی لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل ہونے پر یہاں گاندھی نگرا سمبلی حلقہ کے باہو فورٹ، گنگیال،ترکوٹہ نگر کے مختلف علاقوں میں پارٹی کے کارکنوں نے لنگر کا اہتمام کیا۔ان لنگروں میں پارٹی کے متعدد عہدہ دار موجود تھے ۔پارٹی کے ضلع صدر و جموں میونسپل کمیٹی کے چیر مین بلدیو سنگھ بلوریہ نے خصوصی طور سے شرکت کی۔اس موقعہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاوریہ نے کہا کہ بی جے پی کی بھاری اکثریت کو کارکنوں کی محنت کا ثمر قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی سخت محنت سے ووتروں نے نریندر مودی پر اپنا اعتماد دوبارہ دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ فلاحی سکیموں کی وجہ سے ذات و پات کی سیاست کو لوگوں نے نکار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوںکو کانگریس کی جانب سے چوکیدار چور ہے کا نعرہ بہت ہی ناگوار ہوا جس کا جواب انہوںنے انتخابات میںدیا۔اس موقعہ پر بلوریہ کے ہمرای دیگ رلوگوں میں کونسلر شاردا دیوی ،وارڈ صدر دلبیر سنگھ،اجے شرما ، انکور کھجوریہ، دیپک شرما ،چمن لعل شرما ، بھوشن لعل ،رنجیت سنگھ رینہ بھی شامل تھے۔