تازہ ترین

مودی کی فتح لوگوں کی فتح ہے : پریہ سیٹھی

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //23 مئی کا دن ہندوستان کی سیاست میں ایک تواریخی دن ہے،جب نریدنر مودی نے بھاری اکثریت حاصل کرکے پانچ سال قبل ایک بھاری منڈیٹ حاصل کیا تھا ۔ان باتوں کا اظہار سابقہ وزیر اور بی جے پی کی ایک سرکردہ لیڈر پریہ سیٹھی نے کیا ہے۔ اننہوں نے کہا کہ آزاد بھارت میں بی جے پی پہلی ایک غیر کانگریسی پارٹی بن گئی ہے ،جس نے لوک سبھا انتخاب میں 300 سے زائد نشسیتں حاصل کی ہیں۔پریہ سیٹھی جموں میں پارٹی کی کامیابی پر منعقد کئے جارہے جشن سے خطاب کر رہی تھی۔ پارٹی کی اقلیتی مورچہ کی نائب صدر روبینہ اختر نے پارٹی کی شاندار کامیابی پر پریہ سیٹھی کی عزت افزائی کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں پریہ سیٹھی نے کہا کہ یہ جیت نیشنلزم کی جیت ہے اور مودی کی جانب سے کی گئی کاموں سے پارٹی میں لوگوں کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب بھارت کانگریس مُکت ہوگیا ے کیونکہ کانگریس پارٹی نے لاک سبھا میں حزب اختلاف پارٹی کے لئے مطلوب 55 نشستیں بھی حاصل نہیں کی ہیں۔انہون نے کہا کہ مودی/بی جے پی کی جیت لوگوں کی جیت ہے۔اس موقعہ پر متعدد لیڈروں اور کارکنوں نے بھی سابقہ وزیر اک پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔