تازہ ترین

گورونانک سیوا چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے مقابلہ کا ہتمام

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//گورو نانک سیو چیریٹیبل ٹرسٹ اور گورو نانک انٹرنیشنل کیرتن کونسل ” کون بنے گا گورو سکھ پیارا مقابلہ “ پروجیکٹ پر 2016سے کام کر رہی ہے اور اب یہ پروجیکٹ حتمی راﺅنڈ میں داخل ہو رہا ہے۔ایک بیان کے مطابق اس سلسلہ میں گورو ہرکرشن پبلک سکول ،گورو نانک نگر جموں میں ایک حتمی راﺅنڈ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ملک بھر سے شریک 70000میں سے 53 ٹاپروں کا ٹیسٹ لیا گیا ،جس کے نتائج کا اعلان 25مئی2019 کو کیا جائے گا۔گورو نانک سیو چیریٹیبل ٹرسٹ اور گورو نانک انٹرنیشنل کیرتن کونسل کی جانب سے شری گورو نانک دیو جی کا 550 پرکاش اتسو منانے کےلئے ایک مہان گورومت سنگم منعقد کیا ۔ اس موقعہ پر موجود لوگوں میںایس ترلوچن سنگھ وزیر، بھائی جگتار سنگھ ،ایس منجیت سنگھ ، ایس ویدیندر سنگھ ،ایس ہرمیت سنگھ ،ایس اجیت سنگھ ، ایس گورویندر سنگھ ،ایس رویندر سنگھ ،ایس شرنجیت سنگھ ، ایس بلویندر سنگھ ، ایس گورمیت سنگھ ، ایس فتح سنگھ ، ایس کلدیپ سنگھ ،ایس مہندر سنگھ ،ایس ہرجیندر سنگھ رینہ ،ایس رمنیک سنگھ ، ایس منجیت سنگھ ،ایس سکھویندر سنگھ بھی شامل تھا ۔