تازہ ترین

ایس آر ایم ایل ہائر سیکنڈری سکول میںویر یودھا جنرل زور آور سنگھ فلم دکھائی گئی

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں// شری رنبیر ماڈلہائر سیکنڈری سکول میںایک عظیم ڈوگرہ سپاہی کی زندگی پر مبنی فلم ” ویر یودھا جنرل زور آور سنگھ “پہلی مرتبہ کی 3D Animated film فلم دکھائی گئی۔چیر مین ٹیم جموں زور آور سنگھ جموال ،جو کہ اس موقہ پر مہمان خصوصی تھے، نے رسمی طور سے اس فلم کا افتتاح کیا جبکہ سکول کے پرنسپل شفت جاوید چب نے تقریب کی صدارت کی۔تقریب کا اہتمام جنرل زور آور سنگھ میموریل ایجوکیشن اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ دیویندر سنگھ کلہوریہ نے کیا تھا ۔طلاب اور سکول کے فیکلٹی ممبروں نے فلم کو دیکھ کر اس کافی ستائش کی ۔اس سے قبل تمام ممبروں نے اسکے فوٹو پر گل ہائے عقیدت ادا کیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ٹیم جموں کے چیر مین نے عظیم ڈوگرہ سپاہی کی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کس طرح سے انہوں نے ریاسی قلعہ کو فتح کرکے جموں میں ملایا اور لیہہ کو فتح کر لداخ خطہ کے ساتھ ملایا اور ضلع کشتواڑ کے چمیل بییلٹ میں ماتا چنڈی مندر کی تعمیر کی۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی خاطر انکی قربانی اور خدمت آج بھی یا د کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو ایسے شخصیات کی دکھائی ہوئی راہ پر عمل کرنی چاہیے ۔آر جے توشار بھاردواج نے پروگرام پیش کیا جبکہ بزنس اینٹر پرینور سندھیا گپتا ،تنویر شاہ اور مشتاق شاہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔