تازہ ترین

سنیل ڈمپل نے نریندر مودی اور ڈاکٹر فارو ق کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں// جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر فاروق کو بھی نیشنل کانفرنس کی جانب سے تمام تین نشستوں پر حاصل کی گئی کامیابی پر بھی انکو مبارک باد دی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے توقع کا اظہار کیاہے کہ اب جبکہ نریندر مودی نے لوک سبھا میں بھاری اکثریت حاصل کی ہے انکو چاہیے کہ ریاست جموں وکشمیر سے دفعہ 370اور 35-A کا دفعہ اُٹھانے کےلئے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا کام کرے ۔بیان میںانہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ،راجناتھ سنگھ ،ارون جیٹلی نے بھی اپنے بلاگوں اور تقاریر میں سر عام دفعہ 370اور 35-A کا دفعہ اُٹھانے کےلئے عوام کے ساتھ ان دفعہ جات کو ہٹانے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے مودی اور بی جے پی کا اپنا ووٹ دیا اور اب یہ بی جے پی پر لازم بنتا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنائیں۔انہوں نے رام مندر کی تعمیربھی فوری طور شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے ریاست میں حد بندی کمیشن قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے،تاکہ جموں خطہ کے ساتھ مبینہ امتیاز کا خاتمہ ہو ۔ریاست میں اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں انہوں نے اسمبلی انتخابات فوری طور منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے جموں سے روہنگیائیوں اور بنگلہ دیشیوں کو بھی فوری طور سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے،جو کہ ریاست کی سلامتی اور جغرافیہ کےلئے خطرہ ہیں۔انہوں نے ڈاکٹر فاروق کا اپنی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔