تازہ ترین

نرسنگھ دیو جموال دینو بھائی پنت میمووریل ایوارڈ سے سرفراز

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//نرسنگھ دیو جموال کو دینو بھائی پنت میمووریل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ۔ 2019. سے سرفراز کیا گیا ہے۔جموال ایک قومی شہرت یافتہ مصنف اور کلا کار ہیں ،جنھیں پدم شری ایوارڈ سے پہلے ہی سرفراز کیا گیا ہے۔ایک بیان کے مطابق اس سلسلہ میں یہاں ابھینو تھیٹر میں ایک تقریباکا اہتمام کیا گیا، جس میں نرسنگھ دیو جموال کو دینو بھائی پنت میمووریل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ۔ 2019. سے سرفرازکیا گیا ،جو دینو بھائی پنت میموریل ٹرسٹ نے قائم کیا ہے اورو جو ڈوگرہ سنستھا جمون کی سرپرستی میں ہر سال عطا کیا جاتا ہے۔نرسنگھ دیو جموال ایک نامور مصنف ہیں جنھوں نے اب تک 45کتابیں تحریر کی ہیں،جو نظم ،فسانہ ،کہانیوں ،ڈراموں او مضامین پر مشتمل ہیں۔اسکے علاوہ انہوں نے ریڈیو کے لئے90 ڈرامے تحریر کئے ہیں۔انہیں بہت سے انعامات اورایوارڈوں سے نوازا گیا ہے۔ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے سنستھا کا شکریہ ا دا کیا۔ایوارڈ میں 51,000 روپے کی ایک چیک اور ایک توسیعی سند ،ایک شال بھی شامل تھا۔ایوارڈ جموں وینیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج دھر نے پیش کیا ۔اپنے خطاب میں انہوں نے دینو بھائی پنت کے اہل خانہ کی جانب سے ایوارڈ قائم کرنے پر انکی ستائش کی۔ اس سے قبل ڈوگری سنستھا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نرمل ونود نے سرٹفیکٹ کو پڑھ کر سنایا ۔اس موقعہ پر دینو بھائی پنت کی زندگی اور انکی حصولیابیوں پر وید راہی کی ہدایت کاری پر بنائی گئی ایک چھوٹی دستاویزی فلم بھی دکھا ئی گئی ۔پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر ونود نے سامعین ، میڈیا اور مہمان خصوصی کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔