تازہ ترین

مزید خبرں

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

رمضان المبارک کاتیسراجمعہ 

خطہ جموں کی مساجدمیں فرزندان توحیدکااژدھام

جموں//خطہ جموں کی تمام مساجد میں ماہ رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کے موقعہ پرنمازجمعہ کی ادائیگی کےلئے نمازیوں کی کثیرتعدادواردہوئی ۔یہاں جموںشہرکی جامع مسجدتالاب کھٹیکاں، جامع مسجدلکھداتابازاری، جامع مسجدگوجرنگر، جامع مسجدریلوے سٹیشن،جامع مسجد استادمحلہ ، مکہ مسجدبٹھنڈی ، جامع مسجد حیدرپورہ جانی پورہ کے علاوہ شہرکے گردونواح اوردوردراز علاقوں کی مساجد میں ماہ رمضان کی فضیلت،عالم اسلام کے مسائل اوران کے اسباب کے موضوعات پرعلماءکرام نے خطاب فرمایا۔ نامور علما کرام ومشائخین عظام نے یوم بدر پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔علاوہ ازیں انتظامیہ کمیٹی اورجامع مسجدحنفیہ غوثیہ پل توی کے امام وخطیب مفتی محمدرفیق کی طرف سے صدقہ فطرکی مقدارکی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ہرعاقل بالغ ،مرد،عورت بچے سب پرصدقہ فطرواجب ہے اوردوکلو45 گرام گیہوں کی قیمت کے مطابق صدقہ فطردیاجاناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ امسال پچاس روپے فی کس صدقہ فطرکی رقم مقررکی گئی ہے جبکہ جامع مسجدلکھداتابازارکے امام وخطیب نے کہاکہ 60 روپے فی کس صدقہ فطردیاجائے۔علما نے امت مسلمہ کے مسائل اور دین سے دوری کے سبب ہورہی ناکامیوں کا احاطہ کرتے ہوئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینے کی تلقین کی ۔ علما نے اسلامی شعائر اور دین کی بنیادی تعلیمات سے ناواقفیت ، بے راہ روی کے بڑھتے ہوئے منفی رحجانات، گھریلو تشدد، منشیات کی وبا اور دین کی آڑ میں بے دینی کو فروغ دینے کی منظم کوششوں پر فکر و تشویش کا اظہار کرتے معاشرہ کی ہمہ جہت اصلاح کیلئے والدین ، اساتذہ ،معزز شہریوں اور سماج کے باشعور افراد سے تعاون طلب کیاتاکہ ہماری نئی نسل کا دینی اورتعلیمی مستقبل روشن اور درخشاں ہو اور ایک اسلامی و فلاحی معاشرہ وجود میں آسکے ۔ علما نے رمضان المبارک کے اس آخری عشرہ میں شب قدر کی اہمیت اور فضیلت پر تفصیلی طور پر عالمانہ طرز و انداز میں تشریح کی۔پولیس کی جانب سے احتیاطی طورپر سیکوریٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے تھے ۔شہر جموں کے اہم حساس علاقوں میں مسلح دستے تعینات کئے گئے تھے ۔
 

آل جموں ہوٹلز اینڈ لاجز ایسو سی ایشن کا وفد صلاح کار سے ملاقی 

جموں // آل جموں ہوٹلز اینڈ لاجز ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے جمعہ کے روز یہاں گورنر کے صلاح کار کے کے شرما کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں جموں میں شعبہ سیاحت کی حالت زار کی جانکاری دی۔وفد نے بتایا کہ سیاحت شعبہ کی حالت زار کی وجہ سے شعبہ سے وابستہ لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وفد کی قیادت ایسو سی ایشن کے چیر مین اندرجیت کھجوریہ کر رہے تھے،جبکہ وفد میں ایسو سی ایشن کے صدر پون گپتا، پریتم شرما ، ایم ایل شرما ، بلدیو راج ،سورن سنگھ منہاس اور تیجندر سنگھ بھی شامل تھے۔ وفد نے صلاح کار کو خطہ میں سیاحتی پروجیکٹوں کو عملانے میں تاخیر کی وجہ سے پیدا شدہ مشکلات کی جانکاری دی۔وفد نے اس سلسلہ میں شکایت کرتے ہوئے روکے گئے پروجیکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دریائے توی پر مصنوعی جھیل پروجیکٹ، جموں روپ وے پروجیکٹ، مبارک منڈی ہیریٹئیج کمپلیکس، وائلڈ لائف محکمہ کا جمبو چڑیا گھر ،جنرل بس اسٹینڈ جموں کی تجدید کاری اور سچیت گڑھ کو واگاہ بارڈر کے طرز پر بطور سرحدی سیاحت کو فروغ ددینے کے لئے فوری طور سے کام شروع کرنے پر زور دیا۔صلاح کار نے کہا کہ اب جبکہ مصنوعی جھیل پر وجیکٹ پر روک ہٹ گئی ہے اور بیمار پڑے یونٹوں کے لئے 60 کروڑ روپے کے فنڈز کی الاٹ مینٹ سے ان پروجیکٹوں پر بحالی کا کام فوری طور سے شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گنڈولہ پروجیکٹ کو جلد ہی شروع کیا جائے گا اور مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس پر کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے ایسو سی ایشن کو متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ میں رہنے کی ہدایت دی۔جمبو چڑیا گھرکے سلسلہ میں انہوں نے وائلڈ لائف محکمہ کے ساتھ تاخیر کی وجہ پوچھنے کی لئے رابطہ کرنے کو کہا۔سچیت گڑھ سرحد کے سلسلہ میں انہوںنے کہا کہ فور لیننگ ،کھانے کے پوائنٹ اور سیاحوں کےلئے دیگر انفراسٹریکچر پر کام جاری ہے۔اسکے علاوہ،سرحد کے اس طرف سے واگاہ سرحد کے طرز پر پریڈ شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ جموں کے گراﺅنڈ فلور کو ISBT بسوں کے لئے شری امرناتھ جی یاترا شروع ہونے سے قبل کھلا چھوڑنے کی بھی یقین دہانی کی،کیونکہ یاتریوں کو بس اسٹینڈ کے بجائے نزدیکی فلائی اور پر اُتارنے کی وجہ سے کافی مشکلات ہوتے ہیں۔موسم سرما کے دوران کرایہ پر لئے گئے کمروں کے کرایہ کے اضافہ کے سلسلہ میں انہوں نے یقیقن دلایا کہو ہ یہ معاملہ محکمہ ایسٹیٹس اور محکمہ فائنانس کے ساتھ اُٹھائیں گے۔
 

مئیر نے شاستری نگر میں شمشان گھا ٹ کی مرمت کا کام شروع کیا

جموں //جموں میونسپل اکرپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتانے جمعہ کے روز یہاں شاستری نگر میں شمشان گھا ٹ کی مرمت کا کام شروع کیا اور کارپوریشن کے افسروں اور انجینئروں کے ہمراہ شاستری نگر کا طویل دورہ کیا۔انہوں نے متعدد ترقیاتی کاموں کو دورہ کیا۔اس موقعہ پر سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کوئیندر گپتا، ایم ایل سی وکرم رندھاوا، وارڈ نمبر 22 ،شاستری نگر کے کونسلر ونے گپتا، جنرل سیکرٹری بی جے پی او سمشان گھاٹ شاستری نگر ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ممبران بشنمول سردار بلویندر سنگھ ،لال من کھجوریہ، سندر اودے شرما ،بی آر گپتا،و دیگرمعز ز افرادبھی انکے ہمراہ تھے۔مئیر نے معزز ہستیوں کی موجودگی میں شمشان گھاٹ کی تجدید کاری شروع کی،جس میں جدید شیڈبھی شامل ہے ،تاکہ لوگوں کو شید گرمی اور بارشوں سے راحت نصیب ہوگی۔انہوں نے انجینئرنگ ونگ کو ہدایت دی کہ وہ شماشان گھٹ کے نزدی جے ایم سی پارک کی مناسب دیکھ ریکھ یقینی بنائیں۔کمیٹی ممبران نے جے ایم سی مئیر کی جانب سے شمشان گھاٹ کو دورہ کرنے اور وہاں تجدید کاریکاموں کا آغاز کرنے پر انکا شکریہ اداکیا۔مئیر نے عام لوگوں سے جموں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی، تاکہ جموں شہر کو صاف و شفاف رکھا جا سکے۔