مہور میں 8سالہ بچی تیندو ے کا نوالہ بن گئی

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بختیار حسین
مہور//مہور میں 8سالہ بچی تیندوے کا نوالہ بن گئی ۔مہور کے علاقہ کلواہ میں گزشتہ رات سات بجے کے قریب 8سالہ رخیلا اختر دختر مشتاق احمد گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس دوران اچانک سے تیندوا اس پر حملہ آور ہوکر اسے نزدیکی جنگل میں لے گیا ۔اس واقعہ کی خبر ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور مقامی لوگ بچی کی تلاش میں نکل پڑے اور دو گھنٹوں کے بعد اس کی نعش جنگل سے خون میں لت پت ملی ۔ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں شدید غم وغصہ پایاجارہاہے اور انہوں نے وائلڈ لائف پرانسانی جانوں کو تحفظ دینے میں ناکامی کا الزام عائد کیاہے ۔گزشتہ دو برسوں کے دوران مہور سب ڈیویژن میں 22انسانی جانیں جنگلی جانوروں کا نوالہ بنی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
 

تازہ ترین