تازہ ترین

وادی میں بارشوں کا سلسلہ دراز | آج سے موسم میں بہتری کا امکان :محکمہ موسمیات

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //وادی میں وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے آج سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔وادی میں پچھلے کچھ دنوں سے موسم ابرآلودہے اور بیچ بیچ میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کے سبب ٹھنڈ میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔شہر سرینگر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو شدید بارشیں ہوئی ہیں اور یہ سلسلہ صبح تک جاری رہا جس کے نتیجے میں اکثر سڑکوں پر چلنے پھر نے میں پیدل راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کی اکثرسڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس کے نتیجے میں راہگیروں کو آمد ورفت کے دوران کافی دقتوں کا سامنا رہا ہے ۔شمالی کشمیر کے کپوارہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ کے علاوہ وسطی کشمیر کے گاندربل ، بڈگام کے علاوہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ شوپیان قاضی گنڈ ،اننت ناگ، کولگام علاقوں میں بھی شدید بارشوں کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں اور اُن علاقوں میں بھی ٹھنڈ میں اجافہ ہوا ہے اس دوران محکمہ موسمیات نے آج یعنی سنیچر کی صبح سے موسم میں تبدیلی آنے کا امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات کے ڈپٹی دائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آج سے اگلے کچھ روز تک وادی میں موسم خشک رہے گا اور ٹھنڈ میں بھی کمی واقعہ ہو گی ۔