تازہ ترین

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے تیار

بھاجپا کا کنول کھِل گیا ، آئندہ حکومت ہماری ہوگی: رام ماوھو

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے تیار ہے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کرانے کا حمتی فیصلہ الیکشن کمیشن کو لینے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں بی جے پی کا کنول کھل چکا ہے اور اب پارٹی اپنی اکثریت کے بل پر آئیندہ حکومت قائم کرے گی۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک مقامی نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹر ویو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے کہا کہ بھاجپا ریاست جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد کرانے کے حق میں ہے اور پارٹی اس سے پہلے بھی اس کیلئے تیار تھی جبکہ آج بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانا بی جے پی کے ہاتھ میں نہیں ہے اور جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو لیکر حمتی فیصلہ الیکشن کمیشن کو ہی لینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہی طے کر یگی کی جمو ں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کب منعقد کرانے ہے تاہم بی جے پی کی بات کہی جائے تو وہ کسی بھی وقت اسمبلی انتخابات کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ماننا ہے کہ کشمیر ی عوام اب تھک چکے ہیں اور امن کے متلاشی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہی واحد وہ جماعت ہے جو کشمیر میں امن اور خوشحالی لاسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ اگر پوری دنیا بھی بی جے پی کے خلاف محاذ کھڑا کرے گی تب بھی ہماری پارٹی کو شکست دینا اب ناممکن ہے۔ رام مادھو نے کہا کہ ہم نے دیش کو ترقی کی راہ دکھائی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جب ہم نے نوٹ بندی جیسا بڑا اقدام اْٹھایا تب سے ہمارے مخالفین سرگرم ہوگئے ہیں کیوں کہ ان کے کالے دھن کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ اور جب دوبارہ بھارتیہ جنتا پارٹی مرکز میں اپنی حکومت قائم کرے گی تو ان کی دوبارہ پول کھل جائے گی۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشن جاری رہے گئے اور آخری جنگجو کے خاتمہ تک جنگجوئوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے اور ملک کی شان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیا جائے گا ۔