تازہ ترین

سرینگر۔جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد تسکین
 بانہال // جمعرات کی شام سے جاری شدید بارشوں کے باوجود جمعہ کے روز جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت پسیاں اور پتھر گر نے کے باوجود جاری رہی ۔ جمعہ کے روز دوسرے دن بھی وادی کشمیر سے جموں کی طرف درماندہ ٹریفک کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی۔ ٹریفک حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے پنتھیال ، ڈگڈول ، بیٹری چشمہ ، منکی موڑ اور کیلا موڑ کے مقام پتھروں اور پسیوں کے گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا تاہم اس سے شاہراہ پر ٹریفک کو متاثر نہیں ہونے دیا گیا۔ انہوں نے کہا پنتھیال کے مقام گر انے والے ملبے کو ساتھ ساتھ صاف کیا گیا اور ٹریفک کو زیادہ وقت متاثر نہیں ہونے دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کشمیر میں حالات کی خرابی کی ممکنہ وجہ سے جمعہ کو شاہراہ پر کم ہی ٹریفک نے سفر کیا اور اس دوران جموں سے بھی وادی کشمیر کی طرف درجنوں مسافر گاڑیوں کو وادی کشمیر کی طرف چلنے کی اجازت دی گئی۔  جمعہ کے روز بانہال اور بارہمولہ کے درمیان ریل سروس کو بھی معطل رکھنے کا فیصلہ جمعرات کی شام کو ہی لیا گیا تھا۔