تازہ ترین

پینتھرس پارٹی لیڈران کو سیکورٹی فراہم کی جائے:بھیم سنگھ

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کے چیرمین ہرشدیو سنگھ اور صدر سے ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد پیدا ہوئی صورتحال کے جائزہ کے لئے جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کی ہنگامی میٹنگ بلانے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تینوں خطوں لداخ، کشمیر اور جموں میں لوک سبھا انتخابات میں سرگرم حصہ لینے والے سیاسی کارکنوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے  اس سے لئے انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔پنتھرس سپریمو پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کے چیرمین  اور صدر کو جون 2019کے پہلے ہفتہ میں میٹنگ بلانے کا مشورہ دیا ہے جس میں ورکنگ کمیٹی کے تمام اراکین اورتینوں خطوں کے ضلعی صدور کو مدعو کیا جائے تاکہ عام لوگوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کی مشترکہ پروگرام تیار کیا جاسکے۔پروفیسر بھیم نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیرکے گورنر کو ہدایت دیں کہ وہ خاص طورپر جموں وکشمیر کے تمام سیاسی کارکنوں کو مناسب سیکورٹی مہیا کرائیں جس سے آئندہ چند مہینوںمیں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی کارکردگی جاری رکھ سکیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے صدر جمہوریہ پر بھی زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر کی لیڈرشپ کی ہنگامی میٹنگ طلب کریں جس سے تمام سیاسی جماعتیں سیاسی امور میں سرگرم کردار حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں صدر راج نافذ ہے اس لئے ان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ریاست میں آنے والے اسمبلی انتخابات پرامن اور سیاسی استحکام کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ہونا یقینی بنائیں۔