تازہ ترین

محکمہ لیبر رام بن کے زیراہتمام بانہال میں بیداری کیمپ کاانعقاد

مزدور اورکنسٹرکشن ورکربہبودسکیموں سے استفادہ کریں:اسسٹنٹ لیبرکمشنر

29 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 رام بن //محکمہ لیبررام بن نے ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے بانہال میں جموں وکشمیربلڈنگ اینڈادر کنسٹرکشن ورکر ویلفیئر بورڈ (جے کے بی اوسی ڈبلیوڈبلیوبی ) کی طرف سے منظم وغیرمنظم ورکروں کیلئے چلائی جارہی بہبودسکیموں کے بارے میں بانہال میں بیداری کیمپ کاانعقادکیا۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ لیبرکمشنر(اے ایل سی )رام بن راکیش اروڑہ اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرایمپلائمنٹ نریش کمار ودیگراہلکاران نے لوگوں کوورکروں سے متعلق سکیموں کی جانکاری دی ۔اس دوران پروگرام میںمحکمہ کے اہلکاران کے علاوہ بانہال اورملحقہ علاقوں کے سرپنچوں پنچوں اوروکروں سمیت کثیرتعدادمیں معززین نے شرکت کی۔اسسٹنٹ لیبرکمشنرنے تعمیراتی ورکروں اورمزدوروں پرزوردیاکہ وہ حکومت کی طرف سے ان کی بہبودکیلئے چلائی جارہی سکیموں سے استفادہ کریں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ لیبراورجموں وکشمیربلڈنگ اینڈادر کنسٹرکشن ورکر ویلفیئر بورڈکی طرف سے تعمیراتی ورکروں اورمزدوروں کی بھلائی کیلئے سکیمیں چلارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ مزدورطبقہ ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اورحکومت ان کی بہبودکیلئے وعدہ بندہے۔اے ایل آرنے محکمہ کی مختلف سکیموں کے بارے میںبتایا۔انہوں نے کہاکہ ورکروں کے بچوں کوگریجویشن تک 2500سے 10ہزارروپے ، پی جی کیلئے 15ہزاراورڈپلوماکورسز کیلئے 30ہزاراورپیشہ وارانہ کورسزکیلئے 50ہزارروپے تک کی مالی امداددی جارہی ہے۔اس کے علاوہ اندراج شدہ ورکرکوموذی بیماری ہونے کی صورت میںعلاج ومعالجہ کیلئے ایک لاکھ روپے تک کی امداد جبکہ موت کی صورت میں دولاکھ روپے جبکہ آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کو5ہزارروپے کی امداددی جائے گی۔اس دوران ورکروں کوقواعدوضوابط اورتحفظ کے سلسلے میں بھی جانکاری دی گئی۔پروگرام کے دوران ورکروں میں پمفلٹس اوررجسٹریشن فارم بھی تقسیم کیے گئے۔انہوں نے 18سے 40سال کے ورکروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کومرکزی حکومت کی سکیموں پردھان منتری شرم یوگی مان ۔دھیان (پی ایم۔ایس وائی ایم)کے تحت اپنااندراج کرائیں۔